29 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی فوجی مشقیں آج ساتویں دن بھی جاری رہیں اور بحریہ کے کمانڈوز نے آج ہیلی کاپٹروں سے پیرا شوٹ کے ذریعے اتر کر کاروائياں انجام دیں۔

ابنا: ولایت نوے کے نام سےجاری بحری مشقوں کے ترجمان رئیر ایڈمیرل سید محمود موسوی نے کہا کہ سمندرکی سطح پر بحری جوانوں نے شہاب اور آذرخش نامی اسپیڈ بوٹس کے ذریعے حملوں کی مشقیں کیں۔

ان مشقوں کے دوران بحری جوانوں نے وسیع علاقے کو کور کیا۔ موسوی نے کہا کہ اسپیشل کمانڈو فورسس کی ہیلی بورن کاروائياں فرضی دشمن کے ساحلی علاقوں میں انجام پائيں اور اس دوران کمانڈوز نے ساحل سے سمندر میں حملے کئے جبکہ بحریہ کے اینٹی ایر کرافٹ یونٹوں نے فرضی دشمن کے ڈرون طیاروں کو بھی نشانہ بنایا۔

بحری فوجی مشقوں کے ترجمان نے کہا کہ ولایت نوے فوجی مشقوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کو بایولوجیکل اور کیمکل حملوں سے مقابلہ کرنے کی توانائي میں اضافہ ہوگا۔....... /169